سانحہ ریجنٹ پلازہ:ہوٹل مالک اورانتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

تھانہ صدرمیں درج مقدمے میں غفلت اورلاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 17:38

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :کراچی ہوٹل میں آتشزدگی کامقدمہ ہوٹل مالک اور انتظامیہ کیخلاف درج کرلیاگیاہے،مقدمہ تھانہ صدرکراچی میں درج کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شارع فیصل کراچی میں واقع ہوٹل میں چندروزقبل آگ لگ گئی تھی۔آتشزدگی کے واقعے میں 13افرادجاں بحق جبکہ 70افرادآگ سے جھلسنے سے زخمی ہوگئے تھے۔مقدمہ ہوٹل مالک اور انتظامیہ کیخلاف درج کیاگیاہے۔مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ تھانہ صدرکراچی میں درج کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :