شہباز شریف محنتی وزیر اعلیٰ ہیں،وہ سی پیک میںاہم کردار ادا کر رہے ہیں ،چینی سفیر سن وی ڈونگ

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو محنتی وزیر اعلیٰقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اقتصادی راہداری منصوبے میں بڑا کردار ہے ، اس نے پنجاب کیلئے بہت سے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائداعظم یونیورسٹی میں ایک تقریب کے بعد وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی چوہدری محمد اشرف سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بہت محنتی ہیں وہ پنجاب کیلئے بہت کچھ کر رہے ہیں انہوں نے اپنے صوبے میں بیت ست ترقیاتی پروگرام شروع کر رکھے ہیں اور سی پیک منصوبے اور پاک چین دوستی میں بھی بڑا کردار ہے ۔

اس موقع پر چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ شہباز شریف میرے کلاس فیلو ہیں وہ شروع سے ہی بہت محنتی ہیں اور ہر کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں ۔