پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق47 افراد کی لاشیں اسلام آباد منتقل ،صرف5لاشوں کی شناخت ہوسکی

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:36

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق47 افراد کی لاشیں اسلام آباد منتقل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)پی آئی اے طیارہ حادثے کے جاں بحق افراد کی لاشوں کی اسلام آباد منتقلی کا کام 2مرحلوں میں مکمل کرلیا گیا،پہلے مرحلے میں 23میتیں 3ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ایبٹ آباد سے اسلام آبادکے پمزہسپتال میں منتقل کی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید24میتیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کی گئیں۔

(جاری ہے)

اب تک صرف5لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ 42لاشیں ناقابل شناخت ہیں،لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔جس میں 6سے آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔(خ م)