طیارہ حادثہ :جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے میتوں کوجناح ہسپتال لاہورمنتقل کیاجائیگا

ابھی تک صرف5میتوں کی شناخت ہوسکی ہے،ایک مسافر کی فنگرپرنٹس اور4کی دیگر شواہد سے شناخت کی گئی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 17:23

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افرادکی شناخت کیلئے میتوں کوجناح ہسپتال لاہورمنتقل کیاجائے گا۔ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ طیارہ حادثہ میں جلنے کے باعث ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کرہرطرح سے یقینی بنانے کیلئے مختلف لیبارٹریوں سے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاکہ ورثاء کے دل و دماغ میں ان کے پیاروں سے متعلق کوئی ابہام باقی نہ رہے۔

جس باعث پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افرادکی میتوں کی شناخت کیلئے جناح ہسپتال لاہورمیں ڈی این اے ٹیسٹ ہونگے۔واضح رہے ابھی تک صرف 5میتوں کی شناخت ہوسکی ہے،جن میں ایک مسافر کی فنگرپرنٹس اور4کی دیگر شواہد سے شناخت کی گئی ہے۔تاہم42افرادکی فنگرپرنٹس سے شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :