کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک اہم اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور نہتے کشمیریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سخت نوٹس لیں۔ اجلاس میں پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیاگیا ۔ اس موقع پرسانحے میںجاں بحق ہونیوالے افراد کی درجات کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :