پی آئی اے پائلٹ کی وطن سے لگن ، یوٹیوب پر امیزنگ پاکستان کے نام سے چینل بنا رکھا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 17:14

پی آئی اے پائلٹ کی وطن سے لگن ، یوٹیوب پر امیزنگ پاکستان  کے نام سے چینل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : حویلیاں میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے پائلٹ صالح یار جنجوعہ سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک فرض شناس پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محب وطن پاکستانی بھی تھے۔ جی ہاں! ان کی حب الوطنی کا اندازہ یوٹیوب پر موجود ان کے چینل ''امیزنگ پاکستان" (Amazing Pakistan) سے لگایا جا سکتا ہے ۔ صالح یار جنجوعہ کے یوٹیوب پر ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

صالح اپنے یوٹیوب چینل پر دوران پرواز بنائی گئی خوبصورت ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے ، وہ دوران پرواز ہی پاکستان کے خوبصورت مناظر اور خوبصورت جگہوں کی تصاویر اور ویڈیو لیکر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یوٹیوب چینل پر ان کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں صالح یار جنجوعہ کے ہمراہ ان کے معاون اور ان کے سگے بھائی احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

صالح یار کی ان ویڈیوز کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے اور دیکھئے کہ ان کی یہ ویڈیوز ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کی مزید ویڈیوز ملاحظہ کرنے کے لیے آپ یوٹیوب پر ان کا چینل دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :