طیارہ حادثے کی غلط تصاویر نشر کرنے پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 17:03

طیارہ حادثے کی غلط تصاویر نشر کرنے پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو نوٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سانحہ حویلیاں کی خبر نشر کرتے ہوئے غلط اور غیر مصدقہ تصاویر چلانے پر چینل 24 کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ چینل کو جاری نوٹس میں مذکورہ چینل کی انتظامیہ سے رواں ماہ کی 15 تاریخ کو اس سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہاگیا کہ چینل 24 کی نشریات پیمرا ایکٹ 2015 کے سیکشن 3،8 اور 17 کے خلاف تھیں۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا کہ چینل نے بریکنگ نیوز کے طور پر طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی چیخ و پکار پر مبنی ایک ویڈیو کلپ چلایا ۔ چینل انتظامیہ یہ بات ثابت کرے کہ وہ آڈیو اور ویڈیو گذشتہ روز سانحہ حویلیاں میں پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کی تھی۔ اپنے نوٹس میں پیمرا نے مطالبہ کیا ہے کہ چینل انتظامیہ اس بات کو ثابت کرے کہ یہ ویڈیو اسی تباہ کن طیارے کی ہے اور مزید یہ بھی بتایا جائے کہ یہ ویڈیو طیارے سے باہر کیسے آئی۔ بصورت دیگر چینل کو 10 ملین تک کا جُرمانہ عائد ہونے کے ساتھ ساتھ چینل کا لائسنس بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :