ہری پور ، ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:06

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ہری پور میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ اے ٹی ایس پولیس نے ایک ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، وجہ عداوت سابق دشمنی بنائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی یو سی لنگڑیال کا رہائشی مظہر خان ولد افسر خان موٹر سائیکل نمبر آر آئی پی 5498- پر سوار ہو کر جی ٹی روڈ پرآئل چینجنگ ورکشاپ پر اپنی موٹرسائیکل کی مرمتی کیلئے آیا ہوا تھا کہ موٹر کار نمبری آئی ڈی 2199- میں سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے مظہر خان کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اے ٹی ایس پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسحق ولد فرید سکنہ لنگڑیال کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :