پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات کے خلاف حکم امتناعی خارج

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کے خلاف جاری حکم امتناعی خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن انصاف پینل نے انتخابات کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے چھ ماہ کیلئے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت نے حکم امتناعی خارج کر دیا۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے انتخابات 5 دسمبر 2016ء کو ہونا تھے،اب انتخابات کے حوالہ سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :