جہاز کے ملبہ سے نعشیں نکالنے کیلئے مقامی لوگوں کا تعاون مثالی تھا، افتخار خان جدون

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) تحصیل ممبر افتخار خان جدون نے کہا ہے کہ جہاز کے ملبہ سے نعشیں نکالنے کیلئے مقامی لوگوں نے بہت تعاون کیا، لوگ اپنے گھروں سے چادریں لیکر جائے حادثہ پر پہنچے تاکہ نعشوں کو ڈھانپا جا سکے، آپریشن مکمل ہونے تک تمام افراد وہاں موجود رہے۔