اسامہ احمد وڑائچ ایبٹ آباد میں دو سال تک اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز رہے

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:05

ْ ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں دو سال تک اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر رہ کر عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کرنے والے اسامہ احمد وڑائچ طیارے حادثہ میں شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے عوام نے ان کی اچانک وفات کو ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ طیارے حادثہ میں اسامہ احمد وڑائچ کے جاں بحق ہونے پر ایبٹ آباد کی فضاء سوگوار رہی۔ اسامہ احمد نے ایبٹ آباد میں تعیناتی کے دوران مانسہرہ روڈ پر اور نتھیاگلی میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :