حویلیاں طیارہ حادثہ کے بعد اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، مشتاق غنی

شعلے آسمان کو چھو رہے تھے،کافی دیر تک کوئی جہاز کے قریب نہیں جا سکا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق غنی نی کہا کہ حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ کے بعد اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سڑک سے جائے حادثہ دور ہونے کے باعث امدادی ٹیموں اور مقامی لوگوںکو وہاں پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، حادثہ کے بعد آگ کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے جس کے باعث کافی دیر تک کوئی بھی تباہ شدہ جہاز کے قریب نہیں جا سکا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کر کے آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

مسافر طیارے کے حادثہ کی اطلاع کے بعد پاک فوج کے جوانوں، ہیلی کاپٹر اور میڈیکل ٹیموں نے حویلیاں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق گذشتہ سہ پہر حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثہ کی اطلاعات پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت فوج کے 500 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج کی طرف سے مطلوبہ گاڑیاں اور ایمبولینسوں بھی جائے حادثہ پر پہنچائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :