تعلیم غربت کے خاتمے ، معیار زندگی میں بہتری، صحت اور تحفظ سے متعلق خطرات میں کمی کیلئے نہایت ضروری ہے، دنیا بھر بشمول پاکستان میں بہت سی لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم تک محفوظ رسائی حاصل نہیں ہے

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا صنفی مساوات پروگرام سے تقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ تعلیم غربت کے خاتمے ، معیار زندگی میں بہتری، صحت اور تحفظ سے متعلق خطرات میں کمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔دنیا بھر بشمول پاکستان میں بہت سی لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم تک محفوظ رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یو ایس ایڈ کے صنفی مساوات پروگرام سے متعلق اسلام آباد کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں طلبہ، ترقیاتی کاموں کے کارکنان، ماہرین تعلیم اور پاکستان بھر سے اہم حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس مہم کے موضوع "گھر میں امن سے دنیا میں امن تک: تعلیم کو سب کے لئے محفوظ بنائیں" پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم غربت کے خاتمے ، معیار زندگی میں بہتری، صحت اور تحفظ سے متعلق خطرات میں کمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر بشمول پاکستان میں بہت سی لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم تک محفوظ رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستانی حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم کو ترقیاتی پروگرام کا اہم جز وقرار دیا ہے۔صنفی مساوات پروگرام کے نفاذ میں شراکت کار عورت فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر نعیم مرزا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پروگرام کے تحت جنسی بنیادوں پر تشدد کے متاثرین کی قانون اعانت کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر رہائش کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

پروگرام کی خاص بات لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے سولہ روزہ سرگرمی مہم کی مناسبت سے تھیٹر شو تھا۔صنفی مساوات پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افراد نے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :