پاک بحریہ کا جہازپی این ایس عالمگیر روس کے خیر سگالی دورے پر بلیک سی پورٹ نوووروسیاسک پہنچ گیا

نیول بیس کے ڈپٹی کمانڈر اور ماسکو میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے استقبال کیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاک بحریہ کا جہازپی این ایس عالمگیر روس کے خیر سگالی دورے پر بلیک سی پورٹ نوووروسیاسک پہنچ گیا ‘پاک بحریہ کے جہاز وقتاً فوقتاً دوست ممالک کی بندر گاہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ نووروسیاسک بندر گاہ پہنچنے پر رشین کوسٹ گارڈ کے جہاز، روس کی بحریہ اور شہری انتظامیہ کے اہلکاروں ، نیول بیس کے ڈپٹی کمانڈر اور ماسکو میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس عالمگیر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پی این ایس عالمگیر کی بندرگاہ آمد کے موقع پر روایتی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روس کی بحریہ کے دستے نے حصہ لیا جبکہ ملٹری بینڈ نے مختلف مسحور کن دُھنیں بجائیں۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف( پر سنیل) ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے اس موقع پرپاک بحریہ کی نمائندگی کی۔استقبالی تقریب میں مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے تقریب کے آخر میں ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کی۔ بندرگاہ کے خیر سگالی دورے کے بعدپی این ایس عالمگیر روس کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشق میں بھی حصہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :