وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات

پاکستان میں تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور دیگر فوجی سامان کے حصول میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادانہ تعلقات ہیں جنھیں مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعلقات سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ایک دوسر ے کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

مصر کے صدر نے دور حاضر کے چینلجز سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے ذیادہ تعاون کا مطالبہ کیا ۔ مصر کی جانب پاکستان میں تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور دیگر فوجی سامان کے حصول میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ‘مصر نے مخصوص دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا‘دونوں مما لک نے مزید تعاون کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے اور ماہرین کی سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں مصر میں پاکستان کے سفیر مشتاق علی شاہ ‘مصر کی فوجی قیادت ‘خارجہ امور کی وزارتوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :