چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے سویڈن کی سفیر انگریڈجانسن کی ملاقات، دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے سویڈن کی سفیر انگریڈجانسن نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔