انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے ،محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے زیراہتمام سیمینار کل ہو گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) عالمی یوم انسداد ِ رشوت ستانی کی مناسبت سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے زیراہتمام 09دسمبر 2016کو صبح 10:00بجے پنجابی آڈیٹوریم ، پنجابی کمپلیکس ، نزد قذافی سٹیڈیم ، فیرووزپورروڈ پرایک سیمینار کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) مظفر علی رانجھا سمینا رکی صدارت کریں گے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامورافرادعالمی یوم انسداد رشوت ستانی کی مناسبت سے سرکاری اداروں اورمعاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کے کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :