عوام کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے اختیارات کا عمل عوامی نمائندوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے‘ منشاء اللہ بٹ

بلدیاتی الیکشن شیڈول ، 9دسمبر کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،23 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کی لسٹیں آویزاں کر دی جائیں گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اختیارات کا عمل عوامی نمائندوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے،منتخب ہونے والے چئیر مین عوامی خدمت کے سفر میں عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 9دسمبر کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

10اور 11دسمبر تک تمام کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔14دسمبر اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ 16دسمبر واپسی کاغذات اور لسٹیں آویزاںکی جائے گی۔22 دسمبر انتخابات اور 23 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کی لسٹیں آویزاں کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ28 دسمبر کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا اور 31 دسمبر کو حلف برداری لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میںناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور ان کے پروردہ افراد کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تمام ٹائون انتظامیہ فوری طور پرعمل در آمد کا آغاز کرے۔تمام ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت کی جا رہی ہے کہ اس تمام عمل میں کوتاہی نہ برتیں۔نا جائز تجاوزات کے خاتمہ کے تمام عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ محکمہ اور نچلی سطح سے ا ن کالی بھیڑوں کا مکمل خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :