ہمیں افراد کی جگہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے،آپس کے معاملات بات چیت سے حل کر سکتے ہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہورہائی کورٹ بار کا حصہ ہوں ،ْ مجھے اسی میں واپس آنا ہے،جسٹس سید منصور علی شاہ کا لاہور ہائی کورٹ بار میں خطاب
جمعرات 8 دسمبر 2016 16:54
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میں لاہور ہائی کورٹ بار کا حصہ ہوں اور مجھے اسی میں واپس آنا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن میں جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم کا افتتاح کر رہا ہوں، انہوں نے بار عہدیداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہو گی اگر افتتاحی تختی پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کا نام ختم کر کے صرف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور ججز لکھ دیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ فرد اہم نہیں ہوتے ادارے اہم ہوتے ہیں ہمیں افراد کی جگہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے لئے یہ بھی باعث مسرت ہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم کا افتتاح لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے دوران کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ڈیڑھ سو سال مکمل ہونے پر عہد کرنا ہوگا کہ بار اور بنچ مل کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے، لوگوں کو جو ہم سے امیدیں ہیں ان پر پورا اتریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سارا دن عوام کے مسائل کوحل کرتے ہیں تو اپنے مسائل بھی بیٹھ کر گفت و شنید سے حل کر سکتے ہیں، کسی بھی معاملہ پر عدالتوں کو بند کرنے کی بجائے عدالتی اوقات کار کے بعد بیٹھ کر اپنے معاملات کو بات چیت سے نمٹا سکتے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ بار کی خوبصورت عمارتوں اور ان میں موجود سہولتوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ ہمارا کوئی کام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف لیا وہ اس نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم، متبادل ثالثی مرکز کا قیام، کیس مینجمنٹ سسٹم اور ڈاکٹ مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر جدید طریقوں سے مقدمات کے جلد فیصلوں کے حوالے کام کر رہے ہیں۔ قبل ازیں تقریب سے جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، بیرسٹر ولید اقبال، منیب اقبال اور بار کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمان نے بھی تقریب سے اظہار خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.