ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔محمد ہمایوں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 16:43

ِمری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08دسمبر2016ء):ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہیں ایسے تفریحی مواقع فراہم کر کے تفریح کے ساتھ ساتھ بچہ تعلیم میں بھی اپنی اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار محمد ہمایوں سینئرہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام عالمی یوم اطفال کے سلسلے میں منعقدہ پتلی تماشہ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائیہ میں اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے لئے تفریح سرگرمیوں کا انعقاد حکومت پنجاب کا ویژن ہے اور آج کی تقریب اس سلسلے کی کڑی تھی تقریب میں مر ی اور اس کے گردونواح سے طلباء، اساتذہ ، میڈیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔