وزیراعظم نوازشریف بغیرپروٹوکول گورنمنٹ ہاوس مری پہنچ گئے

وزیراعظم کاگورنمنٹ ہاوس میں تعمیراتی کاموں پراظہاربرہمی،موسم خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے گھڑیال گراونڈ میں لینڈ کیا،توضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 16:40

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08دسمبر2016ء) :وزیراعظم نوازشریف مظفرآبادمیں موسم خرابی کے باعث بغیرپروٹوکول گورنمنٹ ہاوس مری پہنچ گئے،وزیراعظم نے گورنمنٹ ہاوس کے تعمیراتی کاموں پربرہمی کااظہارکیا،موسم خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے گھڑیال گراونڈ میں لینڈ کیا،وزیراعظم کی اچانک مری آمد پرضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

نمائندہ اردوپوائنٹ‌کے مطابق اس موقعہ پروزیراعظم نوازشریف سے(ن)لیگ کےتحصیل صدرمحمد دفتر عباسی نے بھی ملاقات کی،جس میں‌نوازشریف نے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقعہ پروزیراعظم کے ہمراہ صدر آزاد کشمیر،سردارمہتاب عباسی،برجیس طاہر،خرم دستگیر بھی تھے۔