چین کا طیارے کے حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) چین نے بدھ کو پاکستان میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں متعلقہ خاندانوں سے اس سانحے پر دلی اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی ای)کا مسافر بردار طیارہ جس میں ایک چینی باشندے سمیت 48افراد سوار تھے،بدھ کو ملک کے شمال مغربی حویلیاں کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا،اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

لائیو نے کہاکہ چین کی عوام اس افسوس ناک موقع پرپوری طرح پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ترجمان نے کہاکہ چین کی وزارت خارجہ اور پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے حادثے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندے کی شناخت کی تصدیق کی ہے اور اس کے خاندان کی مدد کر رہے ہی

متعلقہ عنوان :