تیسرا چین امریکہ سائبر سیکیورٹی وزارتی ڈائیلاگ کا واشنگٹن میں انعقاد

سائبر سیکیورٹی کا دفاع کرنے میں چین اور امریکہ تعاون فروغ پذیرہے،گوو شینگ کن

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) سائبر جرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیسرا چین امریکہ وزارتی ڈائیلاگ یہاں منعقد ہوا،اس ڈائیلاگ کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسلر اوروزیر عوامی سلامتی گوو شینگ کن اور امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ اور وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی جانسن نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوو نے کہاکہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب باراک اوباما کے زیراہتمام سائبر سیکیورٹی کے کا تحفظ کرنے میں چین اور امریکہ کے درمیان تعاون فروغ پذیر ہے اور اس کے سائبر کرائمز اور متعلقہ امور پر کریک ڈائون میںمثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،سائبر سیکیورٹی میں موجودہ چین امریکہ تعاون کو ماضی اور مستقبل کے درمیان رابطہ قرار دیتے ہوئے گوو نے تجویز پیش کی کہ دونوں فریقین سائبر سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے دوسری طرف سے کیے جانے والی درخواستوں کا فوری اور موثر جواب دینے اور اپنے اختلافات تعمیری طریقے سے نمٹانے میں مواصلات کیلئے مین چینل کے طور پر ڈائیلاگ میکنزم کو استعمال کیا جانا چاہیے،امریکی ٹیمم نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے اور سائبر سیکیورٹی کا تحفظ کرنے میں مشترکہ مفادات ہیں اور اعلیٰ سطح کا ڈائیلاگ میکانزم مخلصانہ کمیونیکیشن کیلئے اہم پلیٹ فارم اور دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے حکام کے درمیان باہمی مفاہمت اور اعتماد بڑھانے میں اہم پلیٹ فارم کا کام انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اہلکاروں نے سائبر دہشتگردی اور ای میل دھوکہ دہی سمیت سائبر کرائمز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کیلئے موجودہ ڈائیلاگ میکانزم کو جاری رکھنے اور ترقی دینے پر زورد یا،دونوں فریقین آئندہ سائبر سیکیورٹی وزارتی ڈائیلاگ 2017میں چین میں منعقد کرنے پر رضا مند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :