ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا حویلیاںمیں پی آئی اے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے حویلیاںمیں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کیبدقسمت طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں مرتضی جاوید عباسی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر نے اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کی وفات سے قوم ایک سچے مسلمان اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گئی ہے،ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :