گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات کاپی آئی اے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات نے چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں فضائی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے معروف نعت خواں جنید جمشید اور دیگر افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :