گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کاپی آئی اے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں فضائی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :