حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ سرفہرست ہے‘ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

پرائمری تک کے طلباء و طالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے 7 کروڑ روپے مختص، ضرورت پڑی تو اضافہ کیا جائے گا،حافظ حفیظ الرحمن

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کا شعبہ سرفہرست ہے حکومت نے پرائمری تک کے طلباء و طالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے 7 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے تاکہ مالی وسائل نہ رکھنے والے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں درپیش مسائل دور کئے جاسکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مختص شدہ رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ تعلیم کے شعبے میں 30کروڑ کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ صوبے میں مالی وسائل نہ رکھنے والے ہونہار طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور یونیفارم کی فراہمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ 6 ماہ میں صوبے کے نامکمل کالجوں عمارتوں کی تعمیر کو مکمل کیاجائے تاکہ بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ اساتذہ کی مستقلی کیلئے صوبائی حکومت تقریباً200آسامیاں مہیا کرے گی جبکہ باقی ماندہ آسامیاں فیڈرل فنانس ڈویژن تخلیق کرے گی۔ جن سکولوں کے بلڈنگ دستیاب ہے وہاں پر ہر سکول میں 2اساتذہ صوبائی حکومت کے ذریعے ریگولر نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آسامیاں فراہم کرنے کی سفارش کی حتمی منظوری دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :