وفاقی وزیر داخلہ کو طیارہ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ، ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے کے حوالے سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق مسافروں کی مکمل شناخت اور ڈی این اے سیمپلنگ کے لئے ڈیڈ باڈیز کو پمز منتقل کیا جا رہا ہے ‘ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو اس ضمن میں ہر ممکنہ مدد کی ہدایت دی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :