نادرا نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کر دی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نادرا کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں منتقل کی گئی35 نعشوں میں سے 5نعشوں کی شناخت ہوسکی ہے ۔ایک شخص کی شناخت فنگر پرنٹس اور چار کی دیگر شواہد سے شناخت ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ بہت زیادہ جلنے کی وجہ سے باقی نعشوں کی فنگر پرنٹنگ کے ذریعے شناخت ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :