آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں نقد انعاما ت‘ سیرت النبی ﷺ کی کتاب اور سی ڈیز تقسیم کیں

بچوں میں حسین خالد ، بچیوں کی کیٹگری میں آمنہ عبدالوحید نے پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:43

آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔آل پاکستان مقابلہ نعت خوانی کے حتمی مراحل کا باضابطہ کا افتتاح ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے کیا ۔مقابلے کے حتمی مراحل میں منصفین کے فرائض قاری ڈاکٹر محمد یونس ‘ محمد اختر بزمی اور محمد بلال رانا نے ادا کیے ۔

قاری اخلاق مدنی کی تلاوت قرآن پاک کے بعد مقابلے میں شرکا ء نے نعتیں پیش کیں۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔یہ مقابلہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں نقد انعاما ت‘ سیرت النبی ﷺ کی کتاب اور سی ڈیز تقسیم کیں ۔

مقابلوں کے دوران 15سال سے کم عمر بچوں میں ارسلان فاروق نے پہلی،حسین خالد نے دوسری‘ احمد رضا نے تیسری ‘بچیوں کی کیٹگری میں خصر بتول نے پہلی پوزیشن ‘سویرا صابر نے دوسری اور ممونہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ 15سال سے زائد اور 25 سال سے کم عمر بچوں میں پہلی پوزیشن ولید رحیم ‘دوسری پوزیشن ذکاوت علی ‘تیسری پوزیشن رائو وجاہت علی ‘ بچیوں کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن آمنہ عبدالوحید ‘دوسری پوزیشن آنسہ ردا فاروق اور تیسری پوزیشن آنسہ سعدیہ بی بی نے حاصل کی ۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سیرت النبی ﷺ کی کتا ب ‘سی ڈی اور 50 ہزار روپے اور گولڈ میڈل ‘دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سیرت النبی ﷺ کی کتا ب ‘سی ڈی اور40ہزار رپے ‘تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سیرت النبی ﷺ کی کتا ب ‘سی ڈی اور 30ہزار رپے اور ہر حتمی مقابلوں میں شامل ہونے والے ہر بچے اور بچی کو سیرت النبی ﷺ کی کتا ب ‘سی ڈی اور20،20ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :