ہالی ووڈ فلم’کِل ریشیو‘کا فائنل ٹریلر

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:39

ہالی ووڈ فلم’کِل ریشیو‘کا فائنل ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کِل ریشیو‘ کا سنسنی خیز فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پال ٹینٹر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشرقی یورپی ملک کے صدر پر ہونے والے حملے کے بعد حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی لیڈر سے ٹکرا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار ٹام ہاپر، ایمی ہبرمین، نک ڈننگ، لیسی مور، مشل لیہان اور برائن مک گنیز سمیت دیگر شامل ہیں۔ رِک بناٹر اور بیری گورڈن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 9دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :