گورنر سندھ تعنیاتی ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت دے د ی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کی بطور گورنر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے قابل سماعت قرار دے دیا ہے اور درخواست گزار سمیت وفاقی حکومت سے اس درخواست پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی بزرگ ہیں بیمار ہیں اوران کی صحت ان کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ گورنر جیسے اہم عہدے پرکام کرسکیں اس لیے انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے