لاہور ، لارڈ میئر اور9ڈپٹی میئرروں کے انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) بلدیہ عظمی لاہور کے لارڈ میئر اور9ڈپٹی میئرروں کے انتخابات کے لئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا جو دو دن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کے لئے لاہور کے ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی میں ٹائون ہال میں دفتر قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرواسکیں گے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق11اور 12دسمبر کو ان انتخابات کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیںگے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے لارڈ میئر اور9ڈپٹی میئروں کے لئے امیدواروں کی حتمی منظوری دے دی ہے

متعلقہ عنوان :