لاہور، شہرمیں چھائی دھند سے شہری نظام معطل ،کہ علامہ اقبال ائیرپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت اور پروازوں کے لئے بند کردیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھائی رہنے والی دھند نے شہری نظام معطل کرکے رکھ دیا۔ شدید دھند کی وجہ سے ناصرف بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی بلکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور لاہور، اسلام آباد کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت اور پروازوں کے لئے بند کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور اور اس کے گرد وناح میں دھند کا سلسلہ رات ہی سے شروع ہوگیا تھا۔

جس کی وجہ سے جمعرات کی صبح ہائی وولٹیج تاروں پر دھند کے اثرانداز ہونے کی وجہ سے شہر کے 40گریڈ سٹیشن کام کرنا چھوڑ گئے اور نصف شہر بجلی سے محروم ہوگیا تاہم لیسکو نے 5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بند گرڈسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی بحال کردی۔ دوسری طرف دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ ایک کلومیٹر رہ جانے کی وجہ سے 15سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تاہم دھند ختم ہونے کے بعد دوپہر ایک بجے لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کیوجہ سے متعد دملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔علاوہ ازیں دھند کے باعث بند کی جانے والی موٹروے کو بھی سات گھنٹے بعد عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے موٹروے بند ہونے کے دوران ان پر ہر قسم کی ٹریفک کا رخ جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا تھا

متعلقہ عنوان :