صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں ، باہمی رابطوں کی ضرورت ہے ، منظور وسان
پانی ، سڑکوں کی تعمیر اور انفرااسٹرکچر کی کمی سے متعلق درپیش مسائل حل کئے جائیں گے،صنعتکاروں سے خطاب
جمعرات 8 دسمبر 2016 16:31
(جاری ہے)
صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گاتاکہ غیرملکی خریدار یہاں بآسانی آسکیں اس کے ساتھ ہی علاقے میں فیکٹریوں کو پانی کی قلت دور کرنے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے صنعتکاروں کی جانب سے فائراسٹیشن کے قیام کے مطالبے پر کہا کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علا قے میںفائراسٹیشن ضروری ہے اوریہاں جدید ترین ایکوئپمنٹ سے آراستہ فائراسٹیشن کے قیام کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے۔وزیرصنعت وتجارت سندھ نے کہاکہ ریونیو اور آبادی کے لحاظ سے اور صوبے کا داالخلافہ ہونے کی حیثیت سے شہر کراچی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہم اس شہر کو اپنا سمجھتے ہیں اور اس کے جائز حقوق کے لیے وفاق کی سطح پر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ ماضی کی نسبت کراچی میں حالات بہت بہتر ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج شہری بغیر کسی خوف کے رات گئے آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جو اس شہر کے پرامن ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر جمشید چاندی والا نے سندھ میں صنعتوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پورے صوبے میں خوشحالی یقینی بنانے کے لیے صنعتوں کا فروغ ہی واحد حل ہے۔ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقہ سمیت سندھ بھر میں قائم تمام صنعتی زونز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجانا چاہیے جس سے نہ صرف موجودہ صنعتیں بغیر کسی مشکل کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی بلکہ بند صنعتوں کو بھی دوبارہ فعال بنایا جاسکے گا۔ ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدرسلطان صلاح الدین چشتی نیسائٹ سپرہائی وے صنعتی زون سڑکوں کی خستہ حالی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے بصورت دیگر صنعتی کارکردگی مزید متاثر ہونے کا امکان ہے اور برآمدات میں کمی بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کی کوششوں کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوںمیں اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ بعد ازاںصوبائی وزیرنے جمشید چاندی والا اورسلطان صلاح الدین چشتی کے ہمراہ صنعتی علاقے کاتفصیلی دورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.