خواجہ آصف کو معاف کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیریں مزاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو معاف کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،معافی تو وزیردفاع کو مجھ سے مانگی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ عدالت نے خواجہ آصف کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا، خواجہ آصف نے عدالتوں کو مذاق سمجھا ہوا ہے جبکہ مجھے عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے خواتین کی توہین کی ہے اس لئے خواجہ آصف کو معاف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شیریں مزاری نے کہاکہ معافی تو خواجہ آصف نے مجھ سے مانگنی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کر رہی ہوں اس لئے خواجہ آصف نے گھٹیا الفاظ استعمال کرکے ہماری توہین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :