موسم کی خرابی: وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کومری اتار لیا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر پرواز کے تھوڑی دیر بعد موسم کی خرابی کے باعث واپس اتار لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے مظفر آباد جا نا تھا ،ان کے ہیلی کاپٹر نے مظفر آباد جانے کے لیے اسلام آباد سے اڑان بھری تو تھوڑ ی ہی دیر بعد موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو مری میں اتارلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے کی صورت میں وزیراعظم مظفر آباد جائیں گے لیکن اگر موسم بدستور خراب رہا تو وزیراعظم واپس اسلام آباد آجائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی کے ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں 48افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں معروف عالم دین اور نعت خوان جنید جمشید بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :