ٹریکٹرٹرالی کیس: عدالت کا خواجہ آصف کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار،سماعت19دسمبر تک ملتوی

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:27

ٹریکٹرٹرالی کیس: عدالت کا خواجہ آصف کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار،سماعت19دسمبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کیخلاف نازیبا الفاظ ’’ٹریکٹر ٹرالی‘‘کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بتایا کہ وزیر دفاع میٹنگ میں مصروف ہو نے کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکے اس پر جسٹس شوکت عزیز کہا کہ میٹنگ چاہے پارلیمنٹ کی ہو یا کیبنٹ کی وہ کورٹ پروسیڈنگ میں پیش کیوں نہیں ہوئے۔

جس کے بعد کیس کی سماعت19دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :