سپیکر رانا محمد اقبال خاں کا حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ کی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سپیکر رانا محمد اقبال خاںنے طیارے حادثے میںدینی سکالر معروف نعت خواں جنید جمشید ،انکی اہلیہ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام مرحومین کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر واستقامت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :