انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ۔ مہرین انور راجہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ۔ پاکستان انسانی بہبود پر وسائل خرچ کرنے کے حوالے سے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق 138نمبر سے 147 پر چلا گیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کے اخراجات شاہانہ ہیں ، وہ شاہی طرز پر زندگی بسر کرتے ہیںلیکن انسافی فلاح وبہود پر حکومت توجہ نہیں دیتی ۔

پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جو انسانی بہبود پرجی ڈی پی کا سب سے کم 0.9 فی صد خرچ کرتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں انڈیا 1.4فی صد،سری لنکا 2.6 فی صد،نیپال 2.3فی صد خرچ کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ روز انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات رونماہوتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ انسانیت کی تذلیل پر کسی کو احساس نہیں ہوتا ہر کوئی اپنی مفادات کے تحفظ کرنے میں مصروف ہے ۔