حکومت نے اعزاز چوہدری کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی

سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ میں چھ سال پاکستان کی نمائندگی کی، وہ بہت منجھے ہوئے سفارتکار سمجھے جاتے ہیں،رپورٹ

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ، وہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،اعزاز چوہدری نے اقوام متحدہ میں چھ سال پاکستان کی نمائندگی کی، وہ بہت منجھے ہوئے سفارتکار سمجھے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اعزاز چوہدری کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جو اس وقت سیکریٹری خارجہ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری نے اقوام متحدہ میں چھ سال پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ بہت منجھے ہوئے سفارتکار سمجھے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی مدت ملازمت کچھ دنوں بعد پوری ہو جائے گی جس کے بعد اعزاز چوہدری جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔مبصرین کا خیال ہے کہ امریکی ایڈمنسٹریشن کی تبدیلی کے بعد پاکستان کو بھی بہت سے ایشوز پر امریکہ سے ایک نئے سرے سے بات شروع کرنا ہو گی اور بات چیت کے ذریعے باہمی اختلافات کو دور کرنا ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے اعزاز چوہدری کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔