پنجاب حکومت کاسرکاری سکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے میگزین کے اجراء کافیصلہ
سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز،پینٹینگز اوردیگرتخلیقات کونمایاں جگہ دی جائیگی،طلباوطالبات کی دلچسپی کیلئے ای میگزین بھی جاری کیا جائیگا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 16:16
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ا ن کے تخلیقی جوہر کو پروان چڑھانے کے بھر پور مو اقع فراہم کرناہوں گے-چلڈرن لائبریری میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت تعلیم کے شعبہ میں تخلیقی اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں درسی کتب کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی دلچسپی کیلئے سکول میگزین کی اشاعت پر غور خوض کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو میگزین کے اجراء کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ اردو اور انگریزی زبانوں میں سکول میگزین جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ا ی میگزین کے اجراء پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میگزین کے اجراء کے لئے ہر سکول سے ایمبیسڈر متعلقہ سکول کی نمائندگی کرے گا۔
اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک سسٹم سے آگاہی سمیت مختلف پبلک میسجز کو میگزین کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز زیر بحث رہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میگزین کے اجراء کا مقصد طلبا و طالبات کوبا اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔اس میگزین کی اشاعت سے ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی او ران میں مطالعہ کا رجحان تقویت پائے گا۔سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز، پینٹینگز اور دیگر تخلیقات کو نمایاں جگہ دی جائے گی تا کہ مطابقت کی صحت مند فضا پروان چڑھے۔اسی طرح میگزین میں سکولوں میں منعقدہ سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا اورہونہار طلباو طالبات کی کامیابیوں کی اشاعت کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ مثبت تخلیقی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا ۔اجلا س میں پریس سیکرٹری ٹو سی ایم شعیب بن عزیز، محمد مالک، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین،ایڈیشنل سیکرٹری رانا حسن اختر اور ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.