ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کا نیشنل لائبریری اسلام آباد کا دورہ

دونوں برادر ممالک کے درمیان لائبریری سیکٹر میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان اور ایران نے لائبریری سیکٹر میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو پاکستان میں ٰایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی نیشنل لائبریری اسلام آباد کے دورے کے موقع پر چیئر میں نیشنل لائبریری سید غیور حسین سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر نے لائبریری کے مخلف حصوں کا دورہ کیا اورمخصوص شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران ثقافتی اور معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔دونوں فریقوں نے مذکورہ شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ایرانی سفیر نے لائبریری میں ثقافت اور علم کے حوالے سے ایرانی سیکشن مختص کرنیکی تجویز پیش کی۔چیئر مین نیشنل لائبریری نے تجویز کا خیر مقدم کیااور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :