معاشرتی رویے خواتین کی با اختیاری میں اہم رکاوٹ ہیں، ماروی میمن
چئیرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کے دوران اظہار خیال
جمعرات 8 دسمبر 2016 16:13
(جاری ہے)
کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات کے خطرات کے مقابلے، جنوبی اشیا میں امن و سلامتی، برابری پر مبنی شہریت اور شہری حقوق، جنگ اور آفت زدہ علاقوں میں غذائی تحفظ کی صورت حال کے علاوہ صحت، توانائی، معیشت اور خدمات کے موضوعات پر گفتگو کی الگ الگ نشستوں کے دوران مختلف ترقیاتی شعبوں کے ماہرین نے اظہار خیال کیا۔
ماروی میمن نے مذکوہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی غریب ترین خواتین کو نقد مالی معاونت ہی بہم نہیں پہنچا رہا بلکہ اس کے اقدامات عورتوں سے متعلق سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس ملک کی غریب ترین آبادی کے اعدادوشمار جو 5.3 خاندانوں پر مشتمل ہے، کے حوالے سے انتہائی مستند اعداو شمار ہیں جو اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں ، سول سوسائٹی اور تحقیق سے وابستہ 40 سے زیادہ اداروں کے استعمال میں آ رہے ہیں۔ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم پروگرام ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ نشست کے دوران تحسین احمد، مصطفے تالپور، ڈاکٹر محمد یاسین، حمید لغاری اور جنید زاہد نے بھی اظہار خیال کیا اور جنوبی ایشیا میں غربت اور معاشی ناہمواریوں کی مختلف جہتوں کو اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ مناسب حکومتی اقدامات کی بدولت غربت اور عدم مساوات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ عالمی ترقیاتی مقاصد کے ترجیحاتی اقدمات کے موضوع پر نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین جن میں سینئر ریسرچرآمنہ خان، ڈاکٹر ، ایس ڈی پی آئی داکٹر وقار، ڈاکٹر نعیم ظفر، ڈاکٹر ربیعہ ملک اور سابق سینیٹر روشن خورشیس بروچا نیزور دیا کہ دنیا کی تمام حکومتو ں کوغریب اور کمزور طبقات کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔جنگ اور آفت زدہ علاقون میں روزگار کے وسائل کے بارے میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار پاورٹی انیلاسس، سری لنکا کی ڈاکٹر وگیشا گنا سکیرا نے کہا کہ سری لنکا کے جنگ زدہ علاقے جیفنا میں بعد از جنگ صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ سیاحت کے علاوہ مقامی آبادی کے لیے روززگار کے دوسرے مواقع بھی بہتر ہوئے ہیں۔ راشل گورڈن نے اپنی گفتگو آفت زدہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولتوں میں بہتری کے لیے حکومتوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.