فیصل آباد کا رہا ئشی 4بہنوں کا اکلوتا بھا ئی بد قسمت طیارہ حا دثے میں جا ںبحق ہوگیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)فیصل آباد کا رہا ئشی 4بہنوں کا اکلوتا بھا ئی بد قسمت طیارہ حا دثے میں جا ںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد کے علاقہ سمندری کا رہا ئشی عامر سلطان محنت مزدوری کے لیے ایک عرصہ سے چترال میں مقیم تھا چند دن پہلے اسے والدہ کی بیماری کا بتایا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والے بد قسمت طیارے کا مسافر بنا اور حا ثے میں اپنے خا لق حقیقی سے جا ملا ۔

بہنوں کے مطا بق بد قسمت طیا رے کا ٹکٹ لینے کے بعد بھا ئی نے فون کر کے بتا یا کہ وہ واپس آرہا ہے۔ جہاز میں سوار ہو نے لگا ہوں۔ 3بج کر 22منٹ پر بھا ئی سے آخری مرتبہ بات ہو ئی پھر خبروں میں جاں بحق ہو نے وا لوں میں اس کے نام کا پتہ چلا ہمیں یقین تھا اسلام آباد سے ڈی این اے کے لیے جب فون آیا تو پھری ہماری سا نسیں رک گئی ۔بدقسمت طیارہ حادثے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 3ہو گئی ۔