لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بیالیس کروڑ کی ٹیکس ادائیگی کے خلاف درخواست پر جواب الجواب طلب کر لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:13

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بیالیس کروڑ کی ٹیکس ادائیگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بیالیس کروڑ کی ٹیکس ادائیگی کے خلاف درخواست پر شوگر ملز کے وکیل سے سولہ دسمبر کو جواب الجواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر بیالیس کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس غیر قانونی طور پر بھجوایا ہے لہذا ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کالعدم کئے جائیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کو درست تخمینہ لگا کر ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوایا گیا ہے لہذا درخواست خارج کی جائے، عدالت نے درخواست گزار کمپنی کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔