وزیر داخلہ کو طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی

35 ڈیڈ باڈیز میں سے پانچ کی شناخت ہو سکی، ایک کی فنگر پرنٹس اور چار کی دیگر شواہد سے شناخت ہوئی،ترجمان

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے حوالے سے نادرا رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کردی گئی ، اب تک 35 ڈیڈ باڈیز ملی ہیں جن میں سے پانچ کی شناخت ہو سکی، ایک کی فنگر پرنٹس اور چار کی دیگر شواہد سے شناخت ہوئی ،بہت زیادہ جلنے کی وجہ سے بقیہ ڈیڈ باڈیز کی فنگر پرنٹنگ کے ذریعے شناخت ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

نادرا رپورٹ وزیر داخلہ کو ریسکیو اور ریلیف صورتحال پر بھی مسلسل با خبر رکھا جا رہا ہے ۔ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہر ممکنہ مدد کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :