حسین نوازکے وکیل کمیشن بننے پرعمران خان کوطلب کرینگے

جبکہ جہانگیرترین کاکیس بھی پاناماکمیشن کوبھیجنے کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 16:00

حسین نوازکے وکیل کمیشن بننے پرعمران خان کوطلب کرینگے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :پانامالیکس ایشوپرکمیشن بناتو حسین نوازکے وکیل عمران خان کوطلب کرینگے،جبکہ جہانگیرترین کاکیس بھی کمیشن کوبھیجنے کاکہاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازنے فیصلہ کیاہے کہ پاناماکمیشن بننے پرعمران خان کاکیس کمیشن کوبھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔اسی طرح کمیشن سے درخواست کی جائے گی کہ عمران خان کوگواہی دینے اورسوالات کیلئے کمیشن کے سامنے طلب کیاجائے۔حیسن نوازنے اپنے وکیل اکرم شیخ‌کودلائل اور سوالات تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :