صوبائی وزیر ہائیرایجو کیشن کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے طیارہ حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک المناک سانحہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دلخراش حادثے کا دکھ ہر فرد کو ہوا ہے اور ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے ورثا ء کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔