صوبائی وزیر آبپاشی کا طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 16:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حویلیاں میں پیش آنے والا طیارہ حادثہ ایک دلخراش واقعہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔